ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے امریکی حکومتی اخراجات کی حد 5 ٹریلین ڈالر تک بڑھانے کے منصوبے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے “پاگل پن” قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پرجاری بیان میں ایلون مسک نے خبردارکیا کہ اگر یہ بل منظور ہوا تو وہ ایک نئی سیاسی جماعت بنانے پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔
امریکی صدرکا کیوبا سے متعلق سخت پالیسی کا اعلان
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ڈیموکریٹس اورریپبلکنز کے یک جماعتی نظام کے متبادل کی اشد ضرورت ہے کیونکہ موجودہ سیاسی ڈھانچہ ملک کومالیاتی بحران کی طرف لے جا رہا ہے۔
سیاسی مبصرین ٹیسلا کمپنی کے سربراہ کے اس بیان کو امریکی سیاست میں ممکنہ بڑی تبدیلی کا اشارہ قرار دے رہے ہیں۔
