امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا سے متعلق سخت پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے سابق صدر بائیڈن کی نرم پالیسیوں کو واپس لے لیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق اب امریکی شہریوں پرکیوبا کا سیاحتی سفربند ہوگا تاہم تعلیمی اورانسانی بنیادوں پرسفرکی اجازت برقراررہے گی۔
صدرٹرمپ کا تجارتی پالیسی پراہم اقدامات کا عندیہ
وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا کہ کیوبا پرمعاشی پابندیاں بدستور جاری رہیں گی اور کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
حکام کے مطابق نئی پالیسی کا مقصد کیوبا میں جمہوریت کے فروغ اورانسانی حقوق کی بہتری کیلئے دباؤ بڑھانا ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امریکی کیوبا تعلقات میں ایک بار پھرکشیدگی کا سبب بن سکتا ہے۔