ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ “بگ بیوٹی فل بل” کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مسک نے کہا کہ یہ بل نہ صرف “پاگل پن” ہے بلکہ معیشت کو تباہی کی طرف دھکیل دے گا اورخبردارکیا کہ اگر یہ بل منظورہوا تو لاکھوں ملازمتوں کا خاتمہ ہو جائے گا اورملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔
ایرانی سپریم لیڈر کیوں کہتے ہیں اسرائیل کیخلاف جنگ جیتی، ایسا نہیں ہوا، امریکی صدر
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسی پرانی صنعتوں کو مراعات دے گی جبکہ ٹیکنالوجی، توانائی اور مستقبل کی صنعتوں کو نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو مستقبل کی طرف دیکھنے کی ضرورت ہے نہ کہ ماضی کی صنعتوں میں سرمایہ لگانے کی۔
