کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

بارش

کراچی میں موسم نے کروٹ لی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گڈاپ، کاٹھور، گلشن حدید، ملیر، سعدی ٹاؤن، صفورہ، گلشن معمار، نارتھ ناظم آباد اور گلشن اقبال میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے،بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چند گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے آج سے 28جون تک مون سون بارشوں کاالرٹ جاری کردیا

شہریوں نے گرمی سے نجات پر سکھ کا سانس لیا تاہم کئی علاقوں میں نشیبی جگہوں پر پانی جمع ہونے لگا ہے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، ریسکیو ٹیمیں بھی الرٹ پر ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں