وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج صبح ساڑھے 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی، معاشی و سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور کابینہ ارکان کو حالیہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پراعتماد میں لیا جائے گا۔
بجلی کے شعبے میں اصلاحات اور عوام کو ریلیف دینا ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم
نئے مالی سال 2025-26 کے فنانس بل کی منظوری بھی دی جائے گی، وفاقی وزیرخزانہ کابینہ کوفنانس بل کے خدوخال اوربجٹ تجاویز پر تفصیلی بریفنگ دیں گے اس موقع پرچند اہم پالیسی فیصلے بھی متوقع ہیں۔
اجلاس میں مہنگائی، ترقیاتی منصوبوں، محصولات اورسبسڈی سے متعلق نکات پربھی مشاورت کی جائے گی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد فنانس بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
