کینیا میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں کے دوران کم از کم 16 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کینیا کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے زیادہ ترمظاہرین پولیس کی براہِ راست فائرنگ کا نشانہ بنے، مظاہروں کا آغاز متنازعہ ٹیکس اصلاحات اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف عوامی ردعمل کے طورپرہوا۔
اپر کرم میں بارودی سرنگ کا دھماکا ، 4 افراد جاں بحق ، 4 زخمی
مظاہرین نے دارالحکومت نیروبی سمیت کئی شہروں میں سڑکیں بلاک کر دیں، ٹائروں کو آگ لگا دی گئی اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس، واٹرکینن اوربراہِ راست فائرنگ کا استعمال کیا۔
ایمنسٹی کینیا نے مظاہرین کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔
دوسری جانب کینیا کی حکومت نے مظاہرین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عوامی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں اورملکی امن کو تہ و بالا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
