گرفتار کرنے سے ملک آگے بڑھے گا تو سب کو گرفتار کریں،سینیٹرفیصل واوڈا

faisal vavda

سینیٹرفیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ نیب،پولیس اور ایف آئی اے سب گرفتاریاں کریں گے،یہ کھانے ،اٹھنے ، بیٹھنے اورسانس لینے پر ہتھکڑیاں لگائیں گے،اگر گرفتار کرنے سے ملک آگے بڑھے گا تو سب کو گرفتار کریں۔

سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امپورٹ پالیسی کو احتیاط سے بنایا جائے،سارے لوگ کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان آگے بڑھے،ملک میں گندم کےساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے،پاکستان میں فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ مجھے نظر آرہا ہے۔

راولپنڈی ڈویژن کیلئے بجٹ میں کیا رکھا گیا؟تفصیلات سامنے آگئیں

این ایف سی میں صوبوں کو بٹھانا ضروری ہے،این ایف سی کو صحیح نہیں کریں گے تو اگلا بجٹ مشکل ہو جائے گا،پنشنرز کا بہت اہم مسئلہ ہے اس کو بھی دیکھنا ضروری ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نیک نیتی سے کام کررہے ہیں،وزیرخزانہ بھی بڑی نیک نیتی سے کام کررہے ہیں،پہلے مجھے ٹریننگ بانی پی ٹی آئی سے ملی ، پھر زرداری سے ملی،اب مجھے ٹریننگ مولانا سے مل رہی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں