قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کے لئے پانچ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے جس میں مالی سال 2025-26 کے بجٹ پربحث سرفہرست ہوگی۔
ملکی معیشت کا حجم تاریخ میں پہلی دفعہ 400 ارب ڈالر کی حد عبور کر گیا، وزیر خزانہ
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکانِ اسمبلی اپنے سوالات پیش کریں گے جبکہ مختلف عوامی مسائل پرتوجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہوں گے، اجلاس براہ راست سرکاری ٹی وی پرنشر کیا جائے گا۔
اسمبلی اجلاس کے دوران مالیاتی تجاویز، ترقیاتی منصوبے اورسبسڈی اسکیموں پربھی تفصیلی غورکیا جائے گا، حکومت کا کہنا ہے کہ بجٹ عوام دوست ہے جبکہ اپوزیشن نے اسے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
