بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، جس کے نتیجے میں 290 افراد ہلاک ہو گئے، ایک شخص معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ ڈاکٹروں کے ہاسٹل پر گر گیا ، طیارے میں عملے کے 12 ارکان سمیت 242 مسافر سوار تھے۔
احمد آباد پولیس کے مطابق طیارے میں سوار 242 مسافروں میں سے 241 ہلاک ہو گئے جبکہ ہاسٹل میں رہائش پذیر متعدد افراد بھی طیارے کی زد میں آ کر موت کے منہ میں چلے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ائیر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ائیرپورٹ سے لندن جا رہا تھا کہ ٹیک آف کرنے کے بعد شہری علاقے میں گر گیا ، طیارے گرنے کے بعد دھوئیں کے بادل چھا گئے۔
یوکرین کااسلحہ لے جانے والا فوجی کارگو طیارہ تباہ کر دیا، روس کا دعویٰ
فلائٹ ریڈار کے مطابق اڑان بھرنےکے بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں625 فٹ کی بلندی پر طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی بھی طیارے میں سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی احمد آباد کے لیے روانہ ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، 7 پرتگالی اور ایک کینیڈین شہری سوار تھا، برطانوی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام سے مکمل رابطے میں ہیں۔
امریکہ، سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے پر گر کر تباہ
طیارہ گرنے کے بعد دہلی سے احمدآباد جانے والی 9 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔انتظامیہ نے ایئرپورٹ کے آس پاس کی تمام سڑکوں کو بند کر دیا۔ دوسری جانب ایئر انڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
