وفاقی حکومت نے مالی سال 26-2025 میں دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ کرکے 2 ہزار 550 ارب روپے مختص کر دیئے ہیں۔
گزشتہ مالی سال میں دفاع کے لیے 2 ہزار 122 ارب روپے رکھے گئے تھے۔ بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں سکیورٹی کی صورتحال خطرات سے دوچار ہے ، مسلح افواج نے سرحدوں کے تحفظ کے لیے قابل تحسین خدمات انجام دی ہیں۔
وفاقی کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ان خدمات کے اعتراف میں مسلح افواج کے افسران، سولجرز اور JCOs کے لیے اسپیشل ریلیف الاؤنس دینے کی تجویز ہے۔ یہ اخراجات مالی سال 26-2025 کے لیے مختص دفاعی بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔
