ساہیوال: سی سی ڈی ساہیوال کے ساتھ مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو مارا گیا۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ سی سی ڈی نے خفیہ اطلاع پر مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئےچھاپہ مارا تھا۔
ڈاکوؤں نے پولیس پر شدید فائرنگ کی۔ اور ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سی سی ڈی کی سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملوں سے دیرپا امن کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق فائرنگ کا عمل رکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ مارے جانے والا ڈاکو ڈکیتی، قتل اوراغوا جیسے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
