لندن میں شدید ٹریفک جام کے باعث انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا ایک روزہ بین الاقوامی میچ متاثر، ٹاس مقررہ وقت پر نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق ٹریفک کے باعث دونوں ٹیموں کواسٹیڈیم پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا،دلچسپ صورتحال اس وقت دیکھنے میں آئی جب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی ٹریفک سے بچنے کیلئے سائیکلوں پراسٹیڈیم پہنچے۔
آسٹریلیا کی ٹیم وائٹ بال سیریز کے لئے پاکستان کا دورہ کرے گی، سی ای او کرکٹ آسٹریلیا
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹریفک میں پھنس گئی اور ٹاس بھی مؤخرکرنا پڑا، میچ کے آغاز میں تاخیر کے باوجود شائقین کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رُخ کیا اورماحول پرجوش رہا۔
منتظمین نے کہا ہے کہ لندن میں غیرمعمولی ٹریفک کی صورتحال پرمقامی حکام سے بات چیت کی جا رہی ہے تاکہ آئندہ میچزمتاثرنہ ہوں، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ معمولی تاخیرکے بعد شروع کیا گیا۔
