وزیر اعلیٰ سندھ نے ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کے معاملے پر آئی جی جیل خانہ جات کو عہدے سے ہٹا کر ڈی آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ انڈر ٹرائل ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں رکھا جاتا ہے ، یہ ہارڈ کور کریمنل نہیں تھے ، کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی واقعہ کی انکوائری کریں گے۔
قیدیوں کو بیرک سے باہر نکالنے کا فیصلہ غلط تھا ، اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہو گی ، وزیر اعلیٰ سندھ
ان کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے کے اندر واپس آنے والے قیدیوں کیخلاف کارروائی نہیں ہو گی ، جنہیں پولیس گرفتار کر کے لائے گی ان کیخلاف جیل توڑنے کی دفعات لگائی جائیں گی ، فرار ہونے والے قیدی واپس آ جائیں۔
