نیویارک، بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد آج سے امریکہ میں ملاقاتوں کا آغاز کرے گا۔
وفد سلامتی کونسل کے 5 مستقل، 9 غیر مستقل ارکان کے سفیروں سے ملے گا اور انہیں بھارت کے حملوں سے شہریوں کی اموات اور مودی حکومت کی آبی جارحیت سے آگاہ کرے گا۔
بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد میں شیری رحمان، حنا ربانی کھر، جلیل عباس جیلانی اور مصدق ملک بھی شامل ہیں، وفد پاک بھارت کشیدگی پرموقف اجاگرکرنے کیلئے امریکا کے دورے پر ہے۔
ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، اسحاق ڈار کی علاقائی روابط پر گفتگو
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ، صدر جنرل اسمبلی اور دیگر سفیروں سے ملاقاتیں ہوں گی، بلاول بھٹو اقوام متحدہ کے صحافیوں کی تنظیم اور پاکستانی صحافیوں سے خطاب بھی کریں گے۔
وفد او آئی سی اور غیر جانب دار ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کرے گا، بلاول بھٹو کل نیو یارک میں اوورسیز پاکستانیوں کے استقبالیہ سے خطاب کریں گے، استقبالیہ میں امریکی فارن پالیسی ماہرین بھی شریک ہوں گے۔
