روس کے مغربی شہر بریانسک میں ایک اندوہناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک پل اچانک ریلوے لائن پر گر گیا، جس سے نیچے سے گزرنے والی مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی۔
روسی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت پل پر ایک ٹرک موجود تھا جبکہ نیچے سے مسافر ٹرین گزررہی تھی، حادثے میں اب تک 6 افراد کی ہلاکت اور33 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
سندھ کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، ریسکیو ٹیمیں موقع پرامدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ جائے وقوعہ کو سیل کردیا گیا ہے۔
حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق پل کی خستہ حالی یا تکنیکی خرابی حادثے کی ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے۔

