لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی زیر صدارت پاکستانی نژاد برطانوی وکلا اور ماہرین کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سندھ طاس معاہدے اور قومی اہمیت کے دیگر قانونی پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ڈاکٹرمحمد فیصل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ پاکستان کے لیے صرف ایک آبی وسیلہ نہیں بلکہ ایک لائف لائن ہے اسکو نقصان پہنچانا نہ صرف پاکستان کی معیشت بلکہ خطے کے امن واستحکام کیلئے بھی خطرہ ہے۔
چین کا امریکا سے امتیازی تجارتی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ پانی کوئی ہتھیارنہیں بلکہ ایک مشترکہ قدرتی وسیلہ ہے، جسے ذمہ داری سے استعمال کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھانا ہونگی اور سندھ طاس معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے تاکہ علاقائی تنازعات کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔
