پاکستان نے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی ۔
دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو جیت کیلئے 202رنز کا ہدف دیا جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 144 رنز ہی بنا سکی۔
فوج کا کام ملک کا دفاع ہے نہ کہ عدلیہ کے فرائض سر انجام دینا، ججز اختلافی نوٹ
بنگلہ دیش کی طرف سے تنزیم حسن 50 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے،تنزید حسن 33 اور مہدی حسن نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد 3 وکٹیں لیکر نمایاں رہے،حسن علی، فہیم اشرف ، شاداب خان ، صائم ایوب ، خوشدل شاہ اور حارث رئوف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے ۔صاحبزادہ فرحان74رنز بنا کر نمایاں رہے،حسن نواز نے51،محمد حارث نے 41رنز کی اننگز کھیلی،سلمان علی آغا نے 19،شاداب خان نے 7رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تنظیم حسن اور حسن محمد نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ چیلنج
ٹاس کس نے جیتا؟
پاکستان نے بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان علی آغا نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فخر زمان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ،فخر زمان مکمل فٹ نہیں ہیں۔
کوشش ہو گی بنگلا دیش کو اچھا ہدف دیں ،میچ جیت کر ٹی 20سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔
کپتان بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کوشش ہو گی آج اچھا کھیل پیش کریں ، مہدی حسن میراز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
