سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر نے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، جسٹس جمال مندوخیل نے جسٹس منیب ا ختر سے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف لیا۔
پاکستان کے بھرپور جواب پر بھارت کو سرحد پر تعینات افواج کی تعداد کم کرنا پڑی، جنرل ساحر شمشاد مرزا
اس موقع پر سپریم کورٹ ججز، اٹارنی جنرل آفس افسران اور سینئر وکلا بھی موجود تھے، 6 جون تک جسٹس منیب اختر بطور قائمقام چیف جسٹس فرائض سر انجام دیں گے۔
6 جون سے 10 جون تک جسٹس منصور علی شاہ بطور قائمقام چیف جسٹس فرائض سر انجام دیں گے، چیف جسٹس پاکستان یحیی خان آفریدی حج کرکے 10 جون کو پاکستان واپس پہنچیں گے۔
