جاپانی وزیراعظم نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پررابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے ٹیرف سمیت سفارتی، سلامتی اور اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر ایجنسی رپورٹس کے مطابق گفتگو میں تجارتی کشیدگی اور علاقائی سلامتی کے موضوعات پر خاص طور پر بات چیت ہوئی۔
تجارتی عدالت کا فیصلہ عدالتی دائرہ اختیار سے تجاوز ہے، وائٹ ہاؤس
جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس رابطے سے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے مؤقف کو بہترطور پرسمجھنے میں مدد ملی ہے جومستقبل میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
رہنماؤں نے باہمی تعاون کو فروغ دینے، تجارت میں توازن قائم رکھنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا۔
