وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے ہو گیا ہے، شادی رواں سال ستمبر یا اکتوبر میں ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق جنید صفدر کا رشتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی عزیزوں میں طے ہوا ہے، رشتہ کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی، رشتہ جس خاندان میں طے ہوا ہے وہ لاہور میں رہائش پذیر ہے۔
پاکستان اور ایران کا زائرین کے لئے بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
یادرہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی تقریبا ًایک برس کے بعد ہی ختم ہوگئی تھی، ان کی پہلی شادی قطر میں مقیم بزنس مین سیف الرحمان خان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہوئی تھی۔ دونوں کی شادی لندن میں نائٹس برج کے دی لینزبرو میں ہوئی تھی۔ اکتوبر 2023 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
