ملک کے مختلف شہروں میں تیز آندھی و طوفان کیساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے،بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے ٹریفک سنگلز نے کام کرنا چھوڑ دیا۔
بالاکوٹ اور گردونواح میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی ،وادی نیلم ، آٹھ مقام سمیت بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ،جورا ،باڑیاں ،کنڈلشاہی ،کیرن ،شاردہ ،کیل ،گریس ویلی میں بھی بارش ہوئی،وادی کاغان کے سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ پر برفباری سے مئی بھی جنوری بن گیا۔
سابق آئی جی پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمان جےیوآئی (ف)میں شامل
صوابی اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش سے ہر طرف پانی کھڑا ہوگیا،طوفان کے باعث درخت اکھڑ گئے،مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔
پشاور اور گردونواح میں تیز آندھی و طوفان کیساتھ موسلادھار بارش ہوئی،تیز آندھی و طوفان کے باعث کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی ۔اندرون شہر، حیات آباد، رنگ روڈ، صدر سمیت دیگر علا قوں میں بارش سے پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا۔
ضلع خیبر اور گردونواح میں تیز ہوا کے ساتھ بارش اور ہلکی ژالہ باری ہوئی،بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا،مہمند اور گردونواح میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا،جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔
مری میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھاربارش ہوئی ،لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کے خدشے کے پیش نظرالرٹ جاری کردیا گیا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے مری میں یکم جون تک طوفان اورموسلادھاربارش کا امکان ہے۔
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران2.652ارب ڈالرزکااضافہ
کہوٹہ اور گردونواح میں آندھی اور موسلادھار بارش ہوئی،کوٹ ادو ،سنانواں ،دائرہ دین پناہ ،محمود کوٹ، قصبہ گجرات میں مٹی کا طوفان آیا جس کے باعث سائن بورڈ اکھڑ گئے،آندھی کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے، بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
اسلام آباد میں آندھی کے باعث ڈپٹی کمشنر نے شہر میں تمام بڑے بل بورڈز ہٹانے کی ہدایت کردی،ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں،تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو نشیبی علاقوں پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حادثات:
پشاورمیں متنی کے علاقے میں تیز آندھی سے ہوٹل کی چھت گرگئی،چھت کے ملبے تلے دبنے والے 3 افراد کوزندہ نکال لیا گیا، تینوں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم پر لگی گریل گر گئی،علاقہ مکینوں کے مطابق آہنی جنگلہ گرنے سے2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
اسلام آباد کے سیکٹر ایف6 میں بل بورڈ گر گیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی،بلیو ایریا میں تیزآندھی سے درخت گر گیا،گاڑی کونقصان پہنچا،مظفرآباد کے نواحی علاقے بلگراں کے مقام پرموسلادھار بارش سے نقصانات کا خدشہ ہے۔
