اسلام آباد: پاکستان نے بٹ کوائن مائننگ اور مصنوعی ذہانت ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2 ہزار میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے کرپٹو کونسل کے تحت جدید ڈیجیٹل منصوبہ شروع کر دیا ہے۔ جبکہ اضافی بجلی سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اضافی بجلی کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اور اس اقدام کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری اور ہائی ٹیک ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی ماہرین نے فائیو جی سیٹلائٹ کی نئی ٹیکنالوجی تیار کر لی
وزارت خزانہ نے کہا کہ منصوبہ پاکستان کرپٹو کونسل کے تحت شروع کیا جا رہا ہے۔ اور یہ اقدام وسیع تر ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر پالیسی کا پہلا مرحلہ ہے۔
