وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف کو 5،5 لاکھ روپے کے انعامی چیک دئیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ایتھلیٹ مونا خان نے ثابت کیا کہ خواتین کھلاڑی کسی سے کم نہیں ہیں، مریم نواز سے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف کی ملاقات ہوئی، اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے مونا خان اور کوچ محمد یوسف کو 5، 5 لاکھ روپے کے چیک دئیے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025ء کے فائنل کی انعامی رقم کا اعلان
ملاقات کے دوران ایتھلیٹ مونا خان اورکوچ محمد یوسف نے وزیراعلیٰ پنجاب کو لندن میراتھن کا گولڈ میڈل پیش کیا اورمونا خان کی درخواست پر وزیراعلی ٰ پنجاب نے ٹی شرٹ پر دستخط کئے، مونا خان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سندھ کی اجرک پہنائی اور پنسل سکیچ پیش کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مونا خان اور ان کے کوچ محمد یوسف کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کررہی ہے۔
دوسری جانب مریم نواز نے کہا کہ پنک گیمز میں 1300 خواتین پلیئرز نے حصہ لیکر ریکارڈ قائم کیا ہے، ایتھلیٹس اور کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، پنک گیمز کی انعامی رقم کو 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کردیا ہے۔
پی ایس ایل 10 کی فاتح ٹیم کو ساڑھے 14 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملے گی
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کی طرف لے کر آنا ہے، حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔
