آسٹریلیا میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 150 مقامات پرفلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے شدید تباہی ہوئی، جس سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ آسٹریلیا میں 50 ہزارسے زائد شہری سیلاب زدہ علاقوں میں محصور ہو گئے، ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں اور سیکڑوں متاثرہ افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
مواصلاتی نظام کے مطابق سیلاب کے باعث آسٹریلیا کے علاقے نیو ساؤتھ ویلز میں سیلابی ریلے مویشی بہا کرلے گئے اور 10 ہزار سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
موسلادھار بارشوں کے عاث ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہو گئے، بارش اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے تعلیمی اداروں اور دفاتر میں سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔
حکام نے ہنگامی صورتِحال نافذ کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی، بارش کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
