اسلام آباد: آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اورپاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب کے درمیان ڈیجیٹل معیشت، بلاک چین، کرپٹو کرنسی اور مصنوعی ذہانت سے متعلق تفصیلی ملاقات ہوئی۔
بلال بن ثاقب نے پاکستان میں کرپٹو اور بلاک چین سے متعلق ہونے والی پیشرفت، ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پربریفنگ دی اورنوجوانوں کوان جدید ٹیکنالوجیزکے ذریعے بااختیاربنانے اورعالمی ڈیجیٹل معیشت میں پاکستان کا فعال کردار یقینی بنانے پرزوردیا گیا۔
پاکستانی میڈیا نے دنیا کو بتایا ہم صرف سچ بولتے اوردکھاتے ہیں، فیلڈ مارشل
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سالانہ کرپٹو تجارتی حجم 300 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے اور ہم دنیا کے ان پانچ سرفہرست ممالک میں شامل ہیں جو کرپٹو کو تیزی سے اپنا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرپٹو کونسل نوجوانوں کوعالمی ٹیک پلیٹ فارمز پر نمائندگی دلانے کا مطالبہ کرتی ہےاور ملاقات میں پاکستان کے اضافی بجلی ذخائر کو بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے مختص کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
صدر مملکت اور وزیراعظم نےسید عاصم منیرکو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل ‘‘ سے نواز دیا
بلال بن ثاقب آئندہ ماہ لاس ویگاس میں ہونے والی بٹ کوائن کانفرنس 2025 میں عالمی قائدین کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کرینگے، پاکستان کی بلاک چین اورکرپٹو پالیسی اب عالمی پلیٹ فارمزپرجگہ بنا رہی ہے۔
ہرسال 50,000 سے زائد آئی ٹی گریجویٹس ملکی ڈیجیٹل ترقی میں شامل ہو رہے ہیں، یہ اقدام پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی مضبوط بنیاد ہے جوعالمی سرمایہ کاروں کیلئے قانونی وضاحت اوراعتماد کی فراہمی کا نیا باب ثابت ہوگا۔