واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ طے پانا آسان نہیں ہوگا۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ایران کے ساتھ کسی بھی نوعیت کے جوہری مذاکرات ممکن نظر نہیں آتے۔
ایلون مسک کا آئندہ سیاسی فنڈنگ میں کمی کا اعلان
انہوں نے کہا کہ امریکا کو خوشی ہے کہ غزہ میں خوراک کی ترسیل بحال ہوئی ہے، یہ انسانی ہمدردی کے تحت ایک مثبت پیش رفت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے فلسطینیوں کو غزہ سے لیبیا ڈی پورٹ کرنے پر کسی بھی سطح پر کوئی بات نہیں کی،تاہم امریکا نے خطے کے دیگرممالک سے مشاورت کی کہ آیا وہ غزہ کے متاثرہ عوام کو قبول کرینگے یا نہیں۔
انکا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔