روس یوکرین مذاکرات کی میزبانی کیلئے ویٹی کن کی پیشکش موصول، کریملن

دمتری پیسکوف

روس نے کہا ہے کہ ویٹی کن سٹی نے روس اور یوکرین کے درمیان ممکنہ امن مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ تاحال یہ طے نہیں ہوا کہ مذاکرات کہاں منعقد ہوں گے لیکن ہم اُن تمام ممالک کی کوششوں کی قدرکرتے ہیں جواس تنازع کے حل میں سنجیدہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

روس امن معاہدے کے میمورنڈم پر کام کیلئے تیار ہے: صدر پیوٹن

پیسکوف کے مطابق روس چاہتا ہے کہ یوکرین میں جاری تنازع جلد ازجلد ختم ہولیکن اس کے لئے بنیادی اسباب اور جڑوں کو ختم کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو امن کا حامی ہے لیکن ایسا حل درکار ہے جو پائیدارہواورعلاقائی حقائق کو مدنظررکھے، روس کی ترجیح تنازع کے بنیادی نکات کوسلجھانا اوربات چیت کے ذریعے کشیدگی کا خاتمہ ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں