عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو مستقبل میں ممکنہ وباؤں سے محفوظ بنانے کے لیے عالمی سطح پر ایک جامع معاہدے کی سفارش کر دی ہے۔
یہ معاہدہ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کی کمیٹی میں منظور ہونے والی قرارداد کے ذریعے سامنے آیا، جو تین سالہ مذاکراتی عمل کا نتیجہ ہے، یہ عمل کووڈ-19 کے دوران شروع ہوا تھا۔
امریکا نے بھارتی ٹریول ایجنٹس اور ٹریول ایجنسیوں پر ویزا پابندیاں عائد کر دیں
معاہدے کے تحت رکن ممالک وبا کے دوران ویکسین، طبی اشیاء اور مالی وسائل کی ترسیل کے لیے مشترکہ نیٹ ورک قائم کریںگے،اس کے علاوہ دوا سازکمپنیاں اپنی پیداوار کا کم از کم 20 فیصد کمزور اور ترقی پذیر ممالک کو فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے اس معاہدے کو آئندہ نسلوں کو وباؤں سے محفوظ رکھنے کے عزم کا مظہر قراردیا ہے۔