کراچی میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران تین مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں ایک دستی بم حملے اور درجنوں ڈکیتیوں میں ملوث ہے۔
ایس آئی یو حکام کے مطابق فیروزآباد نرسری کے قریب کارروائی کے دوران گرفتارایک ملزم گزشتہ 16 سال سے شہرمیں جرائم میں سرگرم تھا اور 2015 میں ٹیپوسلطان پولیس چوکی پردستی بم حملہ بھی کر چکا ہے۔
دشمنی کا شاخسانہ ، پشاور میں 6 افراد گھر کے اندر قتل
ملزم ٹیپو سلطان کے خلاف مختلف تھانوں میں 35 مقدمات درج ہیں، جبکہ دوسرا گرفتار ملزم بھی 4 مقدمات میں نامزد ہے۔
دوسری طرف منگھوپیرکےعلاقے غازی گوٹھ میں پولیس نے ایک اورملزم کو گرفتارکیا جو 15 مئی کو ایک گھر میں ڈکیتی میں ملوث تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے، مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
