حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی یقین دہانی کروادی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کیلئے گاڑیاں اور جائیداد کی خریداری پر پابندی ہوگی، نان فائلرز مالی لین دین کی ٹرانزیکشن نہیں کر سکیں گے، نئے بجٹ میں نان فائلرز کیلئے آسانی نہیں بلکہ مزید سختی ہوگی۔
آئی ایم ایف کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیکس سسٹم سے نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرنے پر کام جاری ہے، تاجر دوست اسکیم اپنے اہداف پورے نہیں کر سکتی، غیر رجسٹرڈ دکانداروں پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کے مثبت نتائج ملے۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ جاری، پاکستانی معیشت بحالی کی جانب گامزن
بریفنگ میں بتایا گیا کہ تاجروں، ہول سیلرز کیٹیگری میں فائلرز کی تعداد میں 51 فیصد اضافہ ہوا، ٹیکس نادہندگان کے بارے میں تھرڈ پارٹی ڈیٹا کا تجزیہ جاری ہے۔