امریکی وزیر خارجہ ٹیمی بروس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں غزہ کی صورتحال اور یرغمالیوں کی رہائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق بات چیت میں جنگ زدہ علاقے میں انسانی امداد کی فراہمی اور جنگ بندی کی اہمیت پرزور دیا گیا۔
بغداد،عرب لیگ اجلاس، سعودی عرب کا فوری جنگ بندی اور اسرائیلی مظالم کے خاتمے کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں کی محفوظ واپسی کیلئے بین الاقوامی سطح پر مربوط کوششیں جاری ہیں، امریکہ اقوام متحدہ اورعلاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کرخطے میں پائیدارامن کے لیے کام کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی اولین ترجیحات میں یرغمالیوں کی رہائی، انسانی جانوں کا تحفظ اور جنگ کا خاتمہ شامل ہے۔
