آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ میڈیا ہمارا فخر ہے،میڈیا کا کردار پورے معاملے میں شاندار رہا۔
خطے میں پائیدار امن کیلئےمسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے،وزیراعظم
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے، پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا۔
ہم نے کچھ نہیں چھپایا،سب حقیقت بتائی،ہمارےمیڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا۔قبل ازیں یوم تشکرپر پاکستان مونومنٹ شکر پڑیاں اسلام آباد میں خصوصی تقریب ہوئی ،وزیراعظم شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس بھی شریک ہوئے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،خواجہ آصف،عطاتارڑ،سول وعسکری حکام،وفاقی کابینہ کے ارکان اورغیر ملکی سفارتکار بھی تقریب میں موجود تھے۔
محسن نقوی،اعظم نذیر تارڑ ،محمد اورنگزیب، احسن اقبال اور جام کمال بھی تقریب میں شریک ہوئے ،مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم شہبازشریف کو سلامی پیش کی۔
بھارتی فوج کی حمایت چیئرمین آئی سی سی جے شاہ کو ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا
یوم تشکر کی تقریب میں شہدا،غازیوں اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی،تقریب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے شاندار فلائی پاسٹ کامظاہرہ کیا۔
شاہینوں نے فلائی پاسٹ کے ذریعے قوم کے عزم اور ولولے کو سلام پیش کیا،ملی نغموں نے شرکا کا لہو گرمادیا،گلوکار ساحر علی بگا اورگلوکارہ شبنم مجید نے ملی نغموں سے سماں باندھ دیا۔گلوکارہ سائرہ نسیم نے ’’اے راہ حق کے شہیدو‘‘ ملی نغمہ پیش کیا۔
