نئی دہلی: بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی بھی بھارتی میڈیا کی فیک نیوز پر پھٹ پڑے۔
بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی نے بھارتی نیوز ویب سائٹ کی شائع کردہ جھوٹی خبر کا اسکرین شاٹ لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا۔ جس میں بھارتی صحافی نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کے بعد محمد شامی کی بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبر دی تھی۔
محمد شامی نے سوشل میڈیا پوسٹ پر بھارتی صحافی کو طنزیہ مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بہت اچھے مہاراج اپنی نوکری کے دن بھی گن لو۔ کتنے رہ گئے ہیں۔ ہمارا بعد میں دیکھ لینا۔
انہوں نے لکھا کہ آپ جیسے لوگوں نے ہمارے مستقبل کا ستیاناس کیا ہوا ہے۔ کبھی تو اچھا بول لیا کرو۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کے شیڈول میں ردوبدل
محمد شامی نے کہا کہ معذرت کے ساتھ یہ آج کی سب سے خراب اسٹوری ہے۔
.jpg)
