اسپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے کال پر بات کروانے سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی نظرثانی درخواست مسترد کر دی۔
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کروانے اور میڈیکل چیک اپ سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
توشہ خانہ ٹو کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم
عدالت نے سماعت کے بعد بانی پی ٹی آئی کو بیٹوں سے کال پر بات کروانے سے متعلق عدالت کے فیصلے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی نظرثانی درخواست مسترد کر دی۔ اس کے علاوہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا ذاتی معالج سے چیک اپ بھی کرانے کا حکم جاری کر دیا۔
جج شاہ رخ ارجمند نے فیصلہ دیا کہ 10 جنوری ، 28 جنوری اور 3 فروری کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کریں، عدالت نے تمام حقائق کو دیکھنے کے بعد ہی آرڈر کیا تھا۔
