دوحہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قطر کے شاہی خاندان سے 400 ملین ڈالر مالیت کا لگژری جیٹ طیارہ بطور تحفہ قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، جسے وہ بطور ایئرفورس ون استعمال کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قیمتی تحفے کا اعلان آئندہ ہفتے ٹرمپ کے مجوزہ دورۂ قطر کے دوران متوقع ہے۔
تجارت نہ کرنے کی دھمکی پر پاکستان اور بھارت نے لڑائی بند کی،امریکی صدر
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اب تک کسی غیر ملکی حکومت کی جانب سے کسی امریکی صدر کو دیا جانے والا سب سے مہنگا تحفہ ہو سکتا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ “غیر ملکی حکومتوں کے تحائف ہمیشہ امریکی قانون کے مطابق قبول کیے جاتے ہیں”۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام نہ صرف واشنگٹن اور دوحہ کے درمیان تعلقات کونئی بلندیوں تک لے جائے گا بلکہ قطرکی سفارتی پوزیشن کو بھی بین الاقوامی سطح پرمستحکم کریگا۔
