واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کی جانب سے “بنیان مرصوص” آپریشن کی کامیابی کی خوشی میں شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پریڈ کے دوران جذبے اور جوش و خروش کا زبردست مظاہرہ دیکھنے میں آیا، اور فضائیں “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھیں۔
شاہد آفریدی کی قیادت میں “پاکستان زندہ باد” ریلی، مودی پر سخت تنقید
تقریب کے اختتام پر رینجرز کے جوانوں نے قومی پرچم کو سلامی دی، جس پر عوام نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔
دوسری جانب بھارتی پریڈ گراؤنڈ مکمل طور پرسنّاٹے کا منظر پیش کرتا رہا، جہاں کوئی بھارتی شہری شرکت کے لیے نہیں آیا، ماہرین اسے آپریشن کی کامیابی اور پاکستانی قوم کے عزم کا مظہر قرار دے رہے ہیں۔
