اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارت کا بس چلے تو وہ فضاؤں کو بھی زہر آلود کر دے۔ ہماری قوم مطمئن ہے اور افواج چوکس کھڑی ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے ہم نیوز کے پروگرام “سیچویشن روم” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کوئی غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ جبکہ بھارت کا بس چلے تو فضاؤں کو بھی زہرآلود کر دے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری قوم مطمئن ہے اور ہماری افواج چوکس کھڑی ہوئی ہیں۔ بھارت ایک واردات کرتا ہے اور فوراً الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارت ایئرلائنز کو تاحال 200 کروڑ کا نقصان
ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔ اور بانی پی ٹی آئی کا کیس عدالتوں میں زیرسماعت ہے۔ ہم سب کے اختلافات ہوں گے لیکن یہ وقت اختلافات ڈسکس کرنے کا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اندرونی اور بیرونی قوتوں میں کافی ہم آہنگی ہے۔ اور گھر سے بھی آئی ایم ایف کو قرض نہ دینے کے لیے خط لکھا گیا۔ آج مودی بھی آئی ایم ایف کو کہہ رہا ہے کہ پاکستان کو قرض نہ دے۔