میپکو ریجن میں آندھی سے بجلی کا نظام متاثر، 62 فیڈرز ٹرپ

میپکو ریجن

میپکو ریجن میں طوفانی ہواؤں اورآندھی کے باعث بجلی کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان میپکو کے مطابق ملتان، مظفرگڑھ، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں میں 62 فیڈرزٹرپ کر گئے، جس کے باعث صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی میں بجلی کی بندش پرشہریوں کا احتجاج، سڑک بلاک

میپکوحکام نے بتایا کہ آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث درختوں کی شاخیں بجلی کی لائنوں پرگرنے اورکچھ مقامات پر تارٹوٹنے کے واقعات پیش آئے ہیں، جس سے بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔

ترجمان میپکو کے مطابق لائن اسٹاف کو فوری طور پر فیلڈ میں سرگرم ہو کر متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

صارفین سے صبروتحمل کی اپیل کرتے ہوئے میپکو نے یقین دہانی کروائی ہے کہ بجلی کی مکمل بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں