کراچی میں بجلی کی بندش پراحتجاج، کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر

کامیاب مذاکرات

کراچی: مظاہرین کےساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا، مقامی انتظامیہ نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ بجلی کی فراہمی جلد بحال کی جائے گی۔

شہرقائد کےعلاقے پرانی سبزی منڈی کے رہائشیوں نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف فیروز آباد تھانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہوئی اورمقامی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

اسلام آباد، قیمتیں کم نہ کرنے پر 4 پیٹرول پمپ مینجرز گرفتار

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی دنوں سے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس سے گھریلوزندگی مفلوج ہوچکی ہے اورپانی کی شدید قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔

احتجاج کے دوران شرکاء نے متعلقہ حکام کے خلاف نعرے بازی کی اور فوری بجلی بحالی کا مطالبہ کیا پولیس نے مطالبے کومانتے ہوئے متعلقہ ادارے اورانتظامیہ سے رابطہ کیا اورکہا کہ جلد بجلی بحال کردی جائے گی۔


متعلقہ خبریں