مسائل کی وجہ سے ڈراموں کی شوٹنگ وقت میں مکمل نہیں ہوتی، سنیتا مارشل

سنیتا مارشل

 معروف اداکارہ سویرا ندیم کے وزن کم کرنے پرساتھی اداکارائوں سنیتا مارشل اور روبینہ اشرف نے اپنے ردِعمل کا اظہارکیا ہے۔

روبینہ اشرف اورسنیتا مارشل نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے سویرا ندیم کے وزن کم کرنے کے بارے میں بات کی۔

مداحوں کے دل ٹوٹ گئے، سجل علی اور فواد خان کی بھائی بہن کے کردار میں ویڈیو وائرل

سنیتا مارشل نے کہا کہ بعض اوقات کافی سارے مسائل کی وجہ سے ڈراموں کی شوٹنگ طے شدہ وقت میں مکمل نہیں ہو پاتی اوربہت زیادہ لمبی ہوجاتی ہے اوراس میں اداکارکی کوئی غلطی نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ اب ہوسکتا ہے کہ سویرا ندیم نے بہت پہلے سے اپنا وزن کم کرنے کے بارے میں سوچا ہوا ہو تو اب اگر ڈرامے کی شوٹنگ بہت زیادہ لمبی ہوجائے گی تو وہ مسلسل انتظارتونہیں کرسکتی تھیں۔

روبینہ اشرف نے کہا کہ مگرکوشش کرنی چاہیے کہ ڈرامے کے دوران اس طرح کی تبدیلیاں آنے پرقابو پایا جائے کیونکہ مجھے خود بھی ڈرامہ دیکھتے ہوئے جب چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں نظرآتی ہیں توالجھن ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں