حکومت کا غیر قانونی غیر ملکیوں کو کرائے پر گھر یا نوکری دینے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان


حکومت نے غیر قانونی غیر ملکیوں کو کرائے پر گھر ، ہوٹل دکان یا نوکری دینے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں  وزیر مملکت طلال چودھری کا کہنا تھا کہ غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کی واپسی کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی ، افغان شہریوں کو باوقار انداز میں واپس بھیجا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج سے کوئی غیر قانونی مقیم شخص کو کرائے پر گھر دے گا تو وہ بھی ذمہ دار ہو گا ۔ غیر قانونی مقیم  شخص کو نوکری یا کرائے پر دکان دینے والے کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

پنجاب، غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری

انہوں نے واضح کیا ہے کہ کسی ہوٹل میں کمرہ دینے والا بھی ذمہ دار ہو گا ۔ چاروں صوبوں کے آئی جیز کو ذمہ دار افراد کے خلاف  کارروائی کا کہہ دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ہتیھاروں پر بی بی سی کی رپورٹ پاکستانی موقف کی تائید کرتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں