سونے کی قیمت میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز پاکستان میں پہلی باردس گرام سونے کے نرخ تین لاکھ سے بڑھ گئے، دس گرام سونا کل تین لاکھ 68 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کےذخائر میں 12کروڑ7لاکھ ڈالرکی کمی
ملک میں سونے کے فی تولہ نرخ نے بھی ریکارڈ قائم کیا اور قیمت ساڑھے تین لاکھ تک پہنچ گئی، اس طرح پاکستان میں سونا انتہائی مہنگا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی سطح پر بھی سونے کے نرخوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا 3329 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔
