کراچی، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی جمشید روڈ پرکارروائی،2ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے مطابق گرفتارملزمان کےقبضےسےغیر ملکی کرنسی اور موبائل فونز برآمد کئے گئے۔
گوجر خان:شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 200افراد کی حالت غیر
اینٹی کرپشن سرکل نے بتایا کہ گرفتارملزمان کا غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت کا اعتراف کرلیا ہے۔
ملزمان کے موبائل میں غیر قانونی خرید و فروخت کے ڈیجیٹل شواہد موجود تھے، ملزمان برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی اور موبائل فونز کے ساتھ پولیس اسٹیشن اے سی سی کراچی منتقل کردیئے گئے ہیں۔
گرفتارملزمان کیخلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نےمقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
