وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانی عون چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی کو اندرباہر سے سب کو دیکھا ہوا ہے، مجھے پتہ ہے ان میں کون سچا ہے اور کون جھوٹا ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام ” کوئسچن آور” میں گفتگو کرتے ہوئےعون چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف پیپلز پارٹی کے تحفظات کو دورکریں گے، پی ڈی ایم حکومت میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے پاکستان کیلئے مل کر کام کیا۔
پاکستان کی پائیدار ترقی کیلئے ہنر مند انسانی وسائل کی تیاری ناگزیر ہے، احسن اقبال
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہمیشہ اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلے،پی ڈی ایم کے 16مہینے پاکستان کو مشکلات کاسامنا تھا، سب نے ایک ٹیم بن کر پاکستان کیلئے سوچا اپنی سیاست کیلئے نہیں۔
سب سے پہلے پاکستان ہے، پاکستان ہےتو یہ سیاست ہے، پی ٹی آئی کے پاس غلط بیانی،جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں،
ہم اب ان کی باتوں کو اہمیت دینے کے بجائے پاکستان کیلئے آگے کا سوچنا چاہئے۔
اوورسیز پاکستانی ہمارے ہیرو ہیں، اوورسیز کنونشن کسی پارٹی کا نہیں بلکہ پاکستانیوں کیلئے ہے، وزیراعظم اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کنونشن میں اہم اعلانات کرنے جا رہے ہیں،پاکستان میں حالات بہتر ہورہے ہیں۔
