اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، حجاز مقدس جانے والے عازمین حج کیلئے پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے اہم قدم اٹھا لیا۔
چیف آپریٹنگ آفیسر ائیر پورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے کہا ہے کہ حج آپریشن کی تیاریاں مکمل ہیں، انہوں نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت اسلام آباد ائیر پورٹ سے 90 ہزار عازمین حج سفر کریں گے۔
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ان کا کہنا تھا کہ رواں سال اسلام آباد ایئر پورٹ سے 45 ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس کے لیے روانہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ عازمین حج کی سہولت کے لیے کاؤنٹر جلد قائم کر دیے جائیں گے۔
آفتاب گیلانی نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ اسلام آباد اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر دستیاب ہوگا، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ذریعے عازمین حج اپنی سعودی امیگریشن پاکستان ہی میں کروا سکیں گے، اس سہولت کی وجہ سے عازمین جدہ یا مدینہ میں امیگریشن کی طویل قطاروں سے بچ سکیں گے۔
