کوئٹہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے جےیوآئی کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
بلوچستان میں امن و امان اورمجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مولانا عبدالواسع اور یونس عزیز زہری بھی شریک تھے، بی این پی مینگل کے دھرنے اور گرفتار افراد سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔
جے یو آئی کے وفد کی موجودہ صورتحال میں ثالثی کا کردارادا کرنے کی پیشکش ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حکومت کے مؤقف سے جے یو آئی وفد کو آگاہ کیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بحالی امن کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی ذمہ داری اہم ہے، جے یو آئی نے ہمیشہ مثبت سیاسی کردار ادا کیا جو لائق تحسین ہے، حکومت تمام سیاسی مسائل کا حل سیاسی مشاورت سے چاہتی ہے۔
