پنجاب میں گزشتہ سال ستمبر سے رواں سال جنوری کے دوران 42 فیصد کم بارشیں ہوئیں جس کے باعث صوبے میں قحط سالی کا خدشہ ہے۔
تحفظ ماحولیات ایجنسی نے ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کار واش اسٹیشنز پر ویسٹ واٹر ری سائیکلنگ سسٹم فوری نصب کرائے جائیں۔
خیبرپختونخوا کو پاکستان کے ساتھ چلنا ہو گا،اختیار ولی خان
گاڑیوں کی آئل واشنگ پر مکمل پابندی عائد ہو گی،اس کے علاوہ گھروں میں موجود ہوز پائپ سے کار دھونے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ گرین بیلٹس، گالف کورسز، لان اور باغیچوں میں فلڈ اری گیشن پر پابندی عائد ہوگی،نئے کار واش اسٹیشنز کے قیام پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔
