اسلام آباد اور باغ آزاد کشمیر کےمختلف علاقوں میں بارش اورژالہ باری سے موسم خوشگوارہو گیا۔
اسلام آباد کے جی سکس، ایف سکس، جی سیون، جی ایٹ، ایف ایٹ، ایف سیون، جی نائن، ایف نائن ودیگر سیکٹرز میں بارش اورژالہ باری جبکہ باغ آزاد کشمیراور گرد و نواح میں بھی وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان کے اضلاع ژوب، قلعہ سیف اللہ اور قلات میں بارش متوقع ہے جبکہ خضداراور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے علاقے راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات سیالکوٹ، لاہو اور فیصل آباد میں بارش جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اورصوابی میں بھی بادل برسیں گے۔
