گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ کینال منصوبے پر وزیراعظم کو اپنا کردارادا کرنا ہو گا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ کینال منصوبے پر مشترکہ مفادات کونسل میں جو فیصلہ ہوگا وہ بہتر ہو گا، کینال معاملے پرحکومت سندھ کی آواز سنے اور سندھ کو ساتھ لے کرچلنا ہو گا۔
معدنی وسائل نکالنے میں کامیاب ہوئے تو آئی ایم ایف کو گڈ بائے کہہ سکتے ہیں، وزیر اعظم
انہوں نے کہا کہ صدرمملکت آصف زرداری کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے، پیپلزپارٹی طلبہ یونین کی بحالی پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ یونین کی بحالی ضرور ہونی چاہئے لیکن بدمعاشی کا کلچر نہیں چلے گا، تمام پارٹیوں کو اختلافات ایک طرف رکھ کر دہشتگردوں کیخلاف ایک ہونا پڑے گا۔