چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی پارٹی میں اختلافات ختم کرنے کی کوششیں رنگ لے آئیں، پارٹی رہنماؤں کو اختلافات ختم کرنے پر آمادہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی سے ملاقات کی ، علی امین گنڈاپور نے دیگر پارٹی رہنماؤں سے اختلافات ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔
علی امین گنڈاپور سکیورٹی کمیٹی کے اندرکچھ اور باہر کچھ کہتے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا
اس کے علاوہ اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی بھی اختلافات ختم کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے معاملات سلجھانے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑی پارٹیوں میں اختلافات ہوتے ہیں تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ ٹوٹ پھوٹ ہو گئی ، پارٹی رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ اختلافات سے مسائل بڑھیں گے۔
